Religious Pluralism & Religious Plurality: towards an ethics of peace
Informationen zum Projekt "Religious Pluralism & Religious Plurality: towards an ethics of peace" finden Sie auf unserer englischen Seite oder auf Urdu.
مذہبی تکثیریت اور اخلاقیات امن
(مکالماتی و تحقیقی کاوش ( ٢٠١٦ - ١٧
جنوری ٢٠١٦ میں، ایرفورٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہیومینٹیز کے شعبہ مطالعہ مذاہب میں قائم چیئر برائے مسلم مذہبی تاریخ و ثقافت نے "مذہبی تکثیریت اور اخلاقیات امن" کے عنوان سے ایک نئی مکالماتی و تحقیقی کاوش کا آغازکیا ہے. اس علمی کاوش کا مقصد پاکستان کے دینی مدارس کے طلباءو طالبات کو ایرفرٹ یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی ورکشاپس میں شرکت کی دعوت دینا ہے.
- سال ٢٠١٦ اور ٢٠١٧ میں چیئر برائے مسلم مذہبی تاریخ و ثقافت مندرجہ بالا تین موضوعات پر ورکشاپس کا انقعاد کرے گی
١- علمِ تاریخ نویسی
٢- مذہب اور سماجی علوم
٣- اخلاقیاتِ امن و انسانی حقوق: مذاہب کا کردار
ان ورکشاپس کا مقصد پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے مدارس کےساتھ مل کران کے طلباء و طالبات کےلئےمشترکہ ورکشاپس کرانا ہے ۔ ان ورکشاپس سے امید کی جاتی ہے کہ معاشرے میں موجود مذہبی رواداری کے فقدان کے مسئلے پر معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی جائے گی۔ ان ورکشاپس میں شرکاء کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اپنی علمی اقدار کی روشنی میں تحقیقی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
اس کاوش کو قیل و قال تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اس کو عملیت کا جامہ پہنانے کیلئےجرمنی میں ہونے والی ہر ورکشاپ کے بعد مدارس کے طلباء و طالبات اپنے طور پراپنے مدارس میں ورکشاپس کرائیں گے۔ اس ثقافتی ترجمانی کی اہمیت اس حوالے سے ہے کہ طلباء کی یہ ورکشاپس یہاں جرمنی میں سیکھی گئی معلومات کو پاکستان میں عمل میں لانے کیلئے ایک اہم کردار ادا کریں گی۔
Project Head
Project Coordinator
Project Resource Persons in Pakistan
- Ms. Munazza Akram
- Mr. Muhammad Suleman
- Mr. Muhammad Saad Khan
Former resource persons
- Mr. Muhammad Salman
- Mr. Shams-ur-Rehman
Team Assistans in Erfurt
- Ms. Faiza Hussain
- Mr. Jascha Rittmann
- Mr. Muhammad Usman Khan
- Mr. Tobias Lebens